Contact Us

ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

District Peace Committee reviews Chehlum Hazrat Imam Hussein (RA) and RabiulAwal arrangement

اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور ربیع الاول کے حوالے سے بروئے کار لائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کی فضا کوبرقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز


بہاول پور:19/ اگست :ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی،اسسٹنٹ کمشنر صدر،ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور ربیع الاول کے حوالے سے بروئے کار لائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پورمذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالہ سے پر امن خطہ ہے اور یہاں کے لوگ پرامن اور صلح جو ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کوبرقرار رکھنے کے لیے علماء کرام منبر ومحراب سے امن اور بھائی چارے کا درس دیں اور بھائی چارے، رواداری اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جلوسوں کے روٹس کی مرمت، دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، نکا س آب اور لائٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور اسد سرفراز نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کی فضا کوبرقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلوس روٹس اور اوقات کار پر عمل درآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس روٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں حافظ محمد خرم، سید اسرار شاہ،علامہ عبدالرزاق شائق، احسان اللہ راحت، مخدوم سبطین بخاری، فقیر حبیب الرحمن، صادق جعفری ایڈوکیٹ، علامہ ریاض احمد اویسی، مخدوم سید ظفر حسین بخاری، مخدوم حسن زمرد، فادر ہارون الیاس او پی، فادر یونس شہزاد او پی، سردار طفیل، حسنین عسکری اور دیگر ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے محرم الحرام ایام میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ و پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔بعد ازاں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں