Contact Us

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سمیرا ربانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس

District Emergency Response Committee for Anti-Dengue Meeting

  بہاول پور:7/اکتوبر :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سمیرا ربانی کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 27 ستمبر سے 4 اکتوبر تک انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذیشان رؤف،ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور عابد حسن رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تسلیم عالم،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خورشید احمد، انٹامالوجسٹ، متعلقہ محکموں کے افسران اور فوکل پرسن موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لیے محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں۔انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے نیز اینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پانی ٹھہرنے نہ دیا جائے اورڈینگی لاروا کی سرویلنس مؤثر طریقہ سے کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے تشکیل دی گئی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کے اراکین فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں اورضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالہ سے ہاٹ سپاٹس کوریج کو سو فی صد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے متعلقہ افسران و فوکل پرسن کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری2023 ء سے 4 اکتوبر کے دوران ضلع بھر میں ڈینگی کے 8736 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ڈینگی کے 16 مریض ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرویلنس کے دوران ضلع بھر میں 146 مقامات پر ڈینگی کا  لاروا پایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی لارواکے خاتمہ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالہ سے1750 ہاٹ سپاٹس موجود ہیں جن کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھرمیں 520 ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیمیں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے لئے فیلڈ میں فعال ہیں۔

مزید پڑھیں