ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس میپکو کی 53 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

بہاول پور:27/دسمبر( )ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میپکو کی53ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی جن کا تخمینہ لاگت56 لاگت روپے ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، ڈپٹی منیجر میپکو سبحان علی سومرو، ایکسئین آپریشن احمد پور شرقیہ شمس الحق، محکمہ بلڈنگ، روڈ اور لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میپکو کی تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر نے میپکو کی مختلف ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ احمد پور شرقیہ تحصیل کے مختلف علاقہ جات میں بجلی کی فراہمی کے لیے بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے ترقیاتی کام شامل ہیں۔