تربیتی ورکشاپ احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اراکین کی تربیت کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کا اعلان
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے تربیتی ورکشاپ میں صحافیوں میں آر ایس ایف کی ہینڈ بکس تقسیم کی جائیں گی جبکہ
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کواسناد بھی دی جائیں گی
ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار )رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام ضلعی نامہ نگاروں کی صلاحیت سازی کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ آج چار نومبر بروز ہفتہ دار ارقم سکول ڈیرہ نواب صاحب میں منعقد ہوگی- اس امر کا اعلان صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے- ان کے اعلان کے مطابق یہ تربیتی ورکشاپ خصوصی طور پر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے اراکین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے -تربیتی ورکشاپ میں رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی صحافیوں کے لیے تیار کی گئی ہینڈ بک بھی تقسیم کی جائے گی جبکہ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء صحافیوں کو اسناد بھی دی جائیں گی