ڈسٹرکث کوآرڈینیٹر ناؤ اینڈ نیور موومنٹ سیدہ عیشاہ بخاری کی مقامی ہوٹل میں نوجوانوں اور خواتین سیاسی کارکنوں سے ملاقات انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی تحصیل صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر ملک مجیب الرحمن ایڈووکیٹ کے علاوہ نوجوان سیاسی کارکنوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی
احمدپور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )غیر سرکاری تنظیم ناؤ اور نیور موومنٹ کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سیدہ عیشاہ بخاری نے مقامی ہوٹل میں خواتین و مرد سماجی و سیاسی کارکنوں کے اجلاس کی صدارت کی جو ان کی دعوت پر وہاں جمع ہوئے تھے پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر برائے پی پی 250 اوچ شریف ملک مجبیب الرحمن مڑل کے علاوہ این اے 166 کے حلقہ کی خواتین کارکنان اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں اجلاس میں شرکت کی -اجلاس میں شرکا کو ناؤ اور نیور موومنٹ کے منشور سے آگاہ کیا گیا اس موقع پر پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کے حوالے سے ہیومن رائیٹس کمشن پاکستان کی تازہ رپورٹ پر اظہار خیال کیا گیا محترمہ عیشاہ بخاری نے اجلاس میں موجود شرکاء سے قومی حلقہ کی مجموعی سیاسی صورتحال خواتین اور نوجوانوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کے بارے معلومات حاصل کیں