Advertisements

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور محمد امیرخان چوہدری نے احمد پور شرقیہ جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

judicial complex foundation stone
Advertisements

احمدپورشرقیہ (کورٹ رپو ر ٹر خادم حسین شاہین لاشاری سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور امیر محمد خاں چوہدری نے جوڈیشل کمپلیکس احمدپورشرقیہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر صدر بار کی جانب سے معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں سینئر سول جج بہاولپور شاہد ندیم بٹ اور جوڈیشل احمدپورشرقیہ کے تمام ججز کے علاوہ بار کے معزز وکلا نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کیا گیا جسکی سعادت حافظ مظفرکریم ایڈووکیٹ نے حاصل کی حمدوثنا چنی محمد خاں لشاری نے بیان کی صدر بار ندیم خان بربرا اور جنرل سیکرٹری بار تجمل حسین لشاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جوڈیشل کمپلیکس کی جدوجہد عرصہ دس سال سے جاری رہی بلآخر معزز چیف جسٹس لاہور کورٹ بہاولپور بینچ بہاولپور اور ڈسٹرکٹ اینڈسیشن بہاولپور کی بھرپور کاوشوں اور ہماری انتھک محنت رنگ لے آئی ہم نے وکلا ویلفیئر بار کے فہنڈ میں تین لاکھ روپے جمع کرارہے ہیں جس سے بار کے تمام معزز وکلا صاحبان وکلا ویلفیئر ممبر بن چکے ہیں تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری امیر محمد خاں نے خطاب کرتے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ میں پاکستان بننے سے پہلے کی بار نے مجھے اتنی عزت بخشی اور جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا کرنے کا اعزاز بخشا جوڈیشل کمپلیکس دو سال میں مکمل ہوگا پہلے حصے میں عدالتیں بنے گی دوسرے حصے میں بارروم لائبریری بنے گی مزید کہا کہ یہاں کے وکلاء قتل کیسوں میں یہاں کے وکلا ء جو بھی پیشی لیں دونوں فریقین کے وکلاء عدالتوں میں حاضری یقنی بنائیں تانکہ قتل کے کیسوں میں بروقت فیصلے ہوں اور ججوں کو آسانی ہوکے وہ کیسوں کے فیصلے کر سکیں

Advertisements