Advertisements

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق قمر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایڈز کونسل کی طرف سے اجلاس کا انعقاد

District AIDS Council meeting
Advertisements

بہاول پور: 27/دسمبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق قمر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایڈز کونسل کی طرف سے اجلاس منعقد ہوا جس میں نئی زندگی ٹرسٹ کی جانب سے ایچ آئی وی کی روک تھام کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال، ڈی ایچ او، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز رسول، پراونسل کوارڈی نیٹر نئی زندگی ٹرسٹ ڈاکٹر مبشر اے ملک، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن ڈائریکٹر عاطف حبیب چوہدری،سائٹ منیجر رانا بلال سرور، ڈاکٹر حامد محمود میڈیکل آفیسر، سوشل ویلفیئر آفیسر تنزیلہ رانی موجود تھیں۔ اجلاس میں نئی زندگی ٹرسٹ کی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر نے کہا کہ ایڈز کے مریضوں کے علاج معالجہ اور ضلع بھر میں ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔