پریس کلب چنی گوٹھ کے اراکین میں یونیسکو ریسورس میٹریل (سی ڈیز) کی تقسیم
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب چنی گوٹھ میں تقریب کا انعقاد
چنی گوٹھ (نامہ نگار) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر نے پریس کلب چنی گوٹھ میں منعقدہ تقریب میں تنازعات کے شکار علاقوں اور تحقیقی صحافت کرنے والے صحافیوں میں یونیسکو کی جرنلزم ریسورس میٹریل کی سی ڈیز، تقسیم کیں جو کہ انٹرنیشنل میڈیا اور میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز سان فرنٹیئرز کی مرتب کردہ( آر ایس ایف) کی آزادی صحافت کے دفاع اور تنازعات کے شکار علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے لئے اردو اور انگریزی زبانوں میں ہینڈ بک اور تحقیقی صحافت کرنے والے صحافیوں اور ایجو کیٹرز کے لئے تین تربیتی مینوئل شامل ہیں۔اس موقع پر صدر پریس کلب چنی گوٹھ شاہد بشیر چوہدری نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر کو درخواست کی کہ صحافت میں نئے آنے والے ساتھیوں کو بیسک جرنلزم پر عبور حاصل کرنے کے لئے ورکشاپ منعقد کرائی جائے جس پر آر ایم این پی کے صدر احسان احمد سحر نے وعدہ کیا کہ بہت جلد پریس کلب چنی گوٹھ میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد کرائی جائے گی۔ احسان احمد سحر نے کہا کہ (آئی سی ایف جے)کی ٹیلی ویژن صحافت کی تربیتی جرنلزم اور آر ایم این پی کی بیسک جرنلزم کتب جلد اراکین پریس کلب چنی گوٹھ کو فراہم کر دی جائیں گی۔ احسان احمد سحر نے مزید کہا کہ ہم جرنلسٹس پروٹیکشن ایڈوائزری بل منظور کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بل سے صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ فرائض میں تحفظ ملے گا یہ جدو جہد دس سال کے عرصہ کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچی ہے۔ بعد ازاں آر ایم این پی کے صدر احسان احمد سحر نے پریس کلب چنی گوٹھ کے ممبران شاہد بشیر چوہدری، عبدالحفیظ انجم، چوہدری خالد گجر، محمد عمران چوہدری، راؤ رضوان علی، مطیع الرحمٰن ملک، ملک محمد آصف رڈ، محمد اجمل باجوہ، ملک مظہر سعید، عطاء الرحمٰن ملک، شکیل خان، احسان اللہ خان، زاہد خان عباسی، شاہ میر خان اور شہباز خان میں سی ڈیز تقسیم کیں۔