Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی طرف سے اوچ شریف کے مقامی صحافیوں میں یونیسکو اور یو این ڈی پی کی انتخابی وقائع نگاری اور تنازعاتی خبرنگاری کے حوالے سے مرتب کردہ تربیتی مینوئلز و سی ڈیز کی تقسیم

Distribution of training manuals and CDs compiled by RMNP
Advertisements

+اوچ شریف (نامہ نگار/ یوم پنج شنبہ، مورخہ 11 نومبر 2021ء) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی طرف سے اوچ کے مقامی صحافیوں میں یونیسکو اور یو این ڈی پی کی انتخابی رپورٹنگ کے حوالے سے مرتب کردہ تربیتی مینوئلز تقسیم کیے گئے۔ سینیر صحافی ل، صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے صحافیوں سید اظہر علی رضوی، اظہرعلی دانش، محمد شفیق شہزاد اور محمد اکمل شیخ کو یونیسکو اور یو این ڈی پی کی انتخابی وقائع نگاری کے لیے مرتب کردہ تربیتی مواد پر مشتمل کتاب اور تنازعاتی خبرنگاری کے حوالے سے سی ڈی کی کاپیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر احسان احمد سحر نے کہا کہ پس ماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں عام لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے میں علاقائی صحافت کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صحافتی امور کی انجام دہی بہت مشکل کام بن گیا ہے اس کے باوجود دیہی علاقوں میں عوامی مسائل سے آگاہی کے لیے مطبوعہ و برقی ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافی اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

Advertisements