Advertisements

مستحق طلباء وطالبات میں سکالر شپس، پرفارمرز میں سرٹیفیکٹس اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب

Performing Art Society distribute certificate
Advertisements

پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام مستحق طلباء وطالبات میں سکالر شپس، پرفارمرز میں سرٹیفیکٹس اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب تھے۔ تقریب میں پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول 2021کی ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی 6لاکھ روپے آمدنی کو 30مستحق طلباء وطالبات میں 20ہزار فی کس کے حساب سے تقسیم کیا گیا۔ پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پروفارمرز، آرگنائزر، مارکیٹنگ ٹیم، ایڈوائزر اور تعاون کرنے والے اداروں کے ذمہ داران میں تعریفی شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے سکالرشپس، اسناد اور شیلڈز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی کی طرف سے مستحق طلباء وطالبات کے لیے چیریٹی شو کا انعقاد انتہائی لائق تحسین ہے۔ پرفارمنگ آرٹ کا فیسٹیول اور دیگر سرگرمیاں یونیورسٹی میں مثبت اور تعمیری ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ سرگرمیاں جہاں طلباء وطالبات کے ٹیلنٹ کو شو کیس کرنے اور نکھارنے کا باعث ہیں وہیں یہ طلباء وطالبات میں اعتماد پیدا کرنے اور انکی شخصیت سازی کا اہم ذریعہ ہیں۔ پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی پہچان بن چکی ہے اور آرٹ و کلچر کے فروغ میں بہت موثر کردار ادا کررہی ہے۔ اس موقع پر کوایڈوائز ر پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی عائشہ الیاس نے وائس چانسلر کی سرپرستی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر ہماری یہ کامیابیاں حاصل کرنا ممکن نہیں۔