Advertisements

اشرف شوگر ملز کی جانب سے رمضان المبارک میں امدادی راشن تھیلوں کی تقسیم جاری

Distribution of ration bags in Ramadan
Advertisements

  بہاولپور  (نامہ نگار) اشرف شوگر ملز کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مختلف علاقوں کے غریب نادار معزور مستحقین خاندانوں میں امدادی راشن تھیلوں کی تقسیم کا عمل جاری، علاقے کے لوگوں نے اس غریب پروری کے اقدام کو احسن اقدام قرار دیا۔ تفصیل کے مطابق اشرف شوگر ملز کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع بہاولپور کے مختلف علاقوں سمہ سٹہ، خانقاہ شریف، مسافر خانہ، ڈیرہ مستی، سجاول والا، رنگ پور، گوٹھ مہرو، جندو مسن، حبیب مسن، سوہنڑا آرائیں، پوستی ودیگر مواضعات کے غریب نادار و معزور مستحقین خاندانوں میں امدادی راشن کے تھیلے تقسیم کیے جارہے  ہیں موقع پر موجود ان علاقوں کے افراد امیر بی بی، محمد شاہد اختر، حاجی محمد سراج آرائیں، ملک ظہور حسین پگل، محمد افتخار، ملک محمد نوید، ناصر مراد ودیگر کا کہنا تھا کہ اشرف شوگر ملز کی انتظامیہ کا ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ غریب نادار افراد کو یاد رکھا ہے اور ان کی مالی امداد دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ماہ مقدس رمضان المبارک میں مستحقین خاندانوں میں امدادی راشن تھیلوں کی تقسیم کا عمل نہایت ہی احسن اقدام قرار دیا اشرف شوگر ملز اس غریب پسماندہ علاقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے غریب بے سہارا بہن بھائیوں کو یاد رکھا ہے۔