Advertisements

کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی مسیحی برادری میں چیکس کی تقسیم

Distribution of checks
Advertisements

بہاول پور: 23/دسمبر کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے 38افراد میں 5ہزار روپے فی کس کے حساب سے چیک تقسیم کئے۔ ابن مریم چرچ اسلامی کالونی بہاول پور میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر انتظام منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر اشتمالات طارق بخاری، ایڈیشنل کمشنر ریونیو مہر خالد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، چیئرمین بیت المال کمیٹی بہاول پور سید صلاح الدین جیلانی، طارق مجید چوہدری، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عذیر، فادر افتخار مون، بشپ نعیم عیسیٰ اور صدر پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ عامر بھٹی سمیت مسیحی برادری کے افراد موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب میں انسانیت کے درس کو فوقیت دی گئی ہے۔ دین اسلام میں حقوق العباد کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو یکساں آزادی میسر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان اور تحریک پاکستان میں مسیحی برادری کے بزرگوں کی قربانیاں بھی شامل ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے اسلامی کالونی کی روڈ کی تعمیر اور کچی آبادی کے حقوق بارے اقدامات کا بھی عندیہ دیا۔انہوں نے بیت المال پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام کرسمس تقریبات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Distribution of checks 3
Distribution of checks 2