Advertisements

عوام کی خدمت کے جذبہ سے کام کرنے والے پولیس آفیسرز محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں۔آر پی او شیر اکبر

Distribution of certificates and checks
Advertisements

بہاولپور: ریجنل پولیس آفس بہاولپور میں آر پی او نے اردل روم کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسر ز کوچیک اور تعریفی اسناد دیں۔تفصیل کیمطابق آر پی اوشیر اکبر نے ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم میں ملزمان کی سزایابی کروانے اورشہریوں کو لوٹا ہوا مال واپس دلوانے والے پولیس آفیسرزکو تعریفی اسناد معہ انعامی چیکس دئیے۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ضلع بہاولپورکے سب انسپکٹر محمد اعظم،اے ایس آئی محمد شعیب،اے ایس آئی صفدر خان،کانسٹیبلز ذوالفقار علی،فخر ریاض،محمدسلیم،محمد عظیم،عتیق الرحمن،ابرار یونس شامل ہیں۔ آر پی او شیر اکبر نے آفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انعام حاصل کرنے والے تمام افسران بلاشبہ محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں،آفیسرزکی محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض کی احسن طریقہ سے انجام دہی محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بنتی ہے۔میری پالیسی واضح ہے فرائض میں غفلت،لاپرواہی وکرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس پر سخت ڈیپارٹمنٹل ایکشن لیا جائے گا جبکہ اچھی کارکردگی پر انعامات و سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔

Distribution of certificates and checks 2