Contact Us

عمران خان کی تقریر کے انڈین میڈیا پر چرچے‎‎

imran addressing nation

وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز جلسہ عام میں بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کے بیان کو بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوزکے طورپرپیش کیا اور کہاکہ پڑوسی ملک کے وزیراعظم کا بیان بھارتی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا اعتراف ہے۔

درگئی میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم  نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی اورکہاکہ بھارت کو داد دیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، ایک جانب امریکا کا اتحادی ہے تو دوسری جانب پابندیوں کے باوجود روس سے تیل لے رہا ہے، ہماری خارجہ پالیسی بھی عوام کے مفاد میں ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے بیان پرسوشل میڈیا پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں