روزہ روح کو پاکیزہ اور قلوب کو معطر کرتا ہے،محمد سلیمان فاروقی

پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں افطار ڈنر سے ڈائریکٹر پنجاب کالج محمد سلیمان فاروقی کی مختصر گفتگو، افطار ڈنر میں احمد پور شرقیہ کے سرکردہ دینی، سیاسی، صحافتی، تعلیمی اور قانونی شخصیات اور عمائدین نے شرکت کی
احمد پور شرقیہ ( حمیداللہ خان عزیز سے) رمضان المبارک دعاؤں کا مہینا ہے،روزہ ہمیں صبر وعزیمت کا درس دیتا ہے،اس سے جہاں انسان میں غرباء اور مساکین سے دلی ہمدردی پیدا ہوتی ہے وہاں روزہ سے روح پاکیزہ،قلب معطر اور جسم بالیدہ ہوتا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پنجاب کالج احمد پور شرقیہ اور سرپرست احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ محمد سلیمان فاروقی نے پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں منعقدہ سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
محمد سلیمان فاروقی احمد پور شرقیہ کے معروف علمی خانوادہ سے تعلق رکھتے ہیں،اپنی خاندانی دینی روایات کی آبیاری کرتے ہوئے وہ ہر سال عمائدین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں، امسال بھی انہوں نے اپنے زیر انتظام پنجاب کالج کے لان میں افطار پارٹی کا خصوصی اہتمام کیا۔
ان کی افطار دعوت پر تحصیل بھر کے معززین علاقہ دینی،علمی، تعلیمی،سیاسی، ادبی شخصیات اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ان میں حاجی محمد سعید سلیمی (سلیمی بک ڈپو والے)،سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک،پرنسپل مسلم پبلک ہائیر سیکنڈری سکول محمد اسماعیل فاروقی، سابق کونسلر و پرنسپل احمد پور پبلک سکول محمد یوسف فاروقی،سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد، خطیب جامع مسجد العزیز اہل حدیث مولانا حفیظ اللہ خان عزیز،ماہر تعلیم مولانا سید اقبال شاہد،چوہدری طاہر مقصود، سردار ندیم خان لاشاری،ڈاکٹر فہد لاشاری،سردار اسد خان لاشاری،عزیر خان لاشاری ایڈووکیٹ،حاجی طالب،
ریٹائر ڈسٹرکٹ اٹارنی محمود بھٹی،معروف ماہر تعلیم شوکت بھٹی، چوہدری ارشد سلیم،چاند خان عباسی(پاکستان ہنڈا والے) ملک ارشاد کلیار(وائس چیئرمین خانقاہ شریف)،سابق کونسلر رشید احمد ملک، صدر جنرل مرچنٹس فہیم احمد ملک،جنرل سیکرٹری سبزی منڈی ارشد جاوید،پرنسپل فاران پبلک ہائی سکول محمد فاروق سیال،پرنسپل سپیریئر کالج نعمان ہاشمی،پرنسپل ملت کالج چوہدری ہاشم اعجاز، پرنسپل الائیڈ سکول حسن رسول،مبشر رحمان جاوید، پرنسپل مثالی پبلک سکول چوہدری عبدالرزاق،پرنسپل الرحمن پبلک سکول سجاد اعوان،احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے صدر ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب قادری،جنرل سیکرٹری اے یو جے و تحصیل رپورٹر روزنامہ "نوائے احمد پور شرقیہ” حمیداللہ خان عزیز،نائب صدر اے یو جے ناصر خان نیازی،ممبر اے یو جے وسپیشل رپورٹر روزنامہ”اوصاف” ظفر خان، ریجنل انچارج المصطفی ویلفیر سوسائٹی پاکستان ارحم سلیم قادری، سابق صدر پریس کلب احمد پور شرقیہ رفیق صفدر راجپوت،انجینئر عبدالرافع خان، صدرمیڈیا کلب احمد پور شرقیہ شیخ عزیز الرحمن،ممبران میڈیا کلب: بشیر احمد مغل،حافظ محمد شفیق زبیر محمود،ارشد جاوید کمبوہ، لیگل ایڈوائزر میڈیا کلب یاسر انصاری ایڈووکیٹ، تحصیل جنرل سیکرٹری پیف ایسوسی ایشن سید تنویر الحسن بخاری، سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب احمد پور شرقیہ ڈاکٹر خادم حسین سومرواور دیگر معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ میزبان ڈائریکٹر پنجاب کالج محمد سلمان فاروقی اور پرنسپل اسلم پرویز نے معززین علاقہ کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محمد سلیمان فاروقی نے شرکاء سے رمضان المبارک کے ان خصوصی ایام میں خیر وبرکات کے لئے دعاؤں کی درخواست کی۔