ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ناصر حمید نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیرِ علاج سینئر صحافی ایم ظفر خان کی عیادت کی
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فخر عباس شاہ، ڈاکٹر جہانزیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان مسعود خان بھی موجود تھے, ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نےہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
بہاول پور: 12/ دسمبر:ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاولپور ڈاکٹر ناصر حمید نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈکس میں زیرِ علاج سینئر صحافی ایم ظفر خان کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فخر عباس شاہ، ڈاکٹر جہانزیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان مسعود خان بھی موجود تھے۔ایم ایس ڈاکٹر فخر عباس شاہ نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال، علاج اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے سینئر صحافی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔-

