ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازی خان محمد طارق اسماعیل کے ہونہار بیٹے محمد ارسلان کو میرٹ کی بنیاد پر شاندار اعزاز
وزیراعظم کی جانب سے ای بائیک کے انعام کا حقدار قرار دیا گیا ایڈیشنل کمشنر نیر مصطفی،سیکرٹری بہاول پور اور اساتذہ کرام نے محمد ارسلان اور ان کے والد محمد طارق اسماعیل کو مبارکباد دی
بہاول پور:4/ نومبر( پریس ریلیز )ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازی خان محمد طارق اسماعیل کے ہونہار بیٹے محمد ارسلان کو میرٹ کی بنیاد پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ای بائیک کے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔محمد ارسلان تعلیمی بورڈ بہاول پور کے پوزیشن ہولڈر طالب علم ہیں۔ اس سلسلے میں ای بائیکس کی تقسیم کی تقریب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور میں ایڈیشنل کمشنرکوارڈینیشن ڈاکٹر نیئر مصطفی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل کمشنر نیر مصطفی،سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور اساتذہ کرام نے اس شاندار اعزاز پر محمد ارسلان اور ان کے والد محمد طارق اسماعیل کو مبارکباد دی۔

