ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناصر حمید کا لاہور تبادلہ ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر آفس میں ڈائریکٹر کوارڈینیشن تعینات

Dr Nasar Hameed

ناصر حمید نے 2021 میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے ناصر حمید کو ڈائریکٹر کوارڈینیشن ڈی جی پی آر افس تعینات ہونے پر مبارکباد

بہاولپور( سٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن ناصر حمید کی خدمات ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور کے سپرد کر دی گئیں جہاں انہیں ڈائریکٹر کوارڈینیشن کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے خیال رہے کہ جناب ناصر حمید نے 2021 میں ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا جہاں انہوں نے تین سال تک خدمات سر انجام دیں قبل ازیں وہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کے عہدے پر تعینات تھے -ادھر مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناصر حمید کو ڈائریکٹر کوارڈینیشن ڈی جی پی آر ہیڈ افس لاہور تعیناتی پر مبارکباد دی ہے اور انکے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے –

مزید پڑھیں