اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بہاول پور میوزیم میں موجود نوادرات خطہ بہاول پور کی شاندار تہذیب و تمدن کا امتزاج ہیں : ڈائریکٹرپبلک ریلیشنزبہاول پور محمد طارق اسماعیل

Director Public Relations Bahawalpur Division Muhammad Tariq Ismail visits Bahawalpur Museum

ریاست بہاول پور کے تابناک ماضی کی داستان کوجس احسن انداز میں ڈسپلے کیا گیا ہے وہ قابل ستائش اور دیدنی ہے ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز بہاول پور کا میوزیم کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال

 ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد طارق اسماعیل کو بہاول پور میوزیم کی طرف سے یادگاری سونئیر  پیش کیا


 بہاول پور:7/ اگست : عجائب گھرتعلیم و تحقیق اور ثقافت کے فروغ اور احیاء میں اہم کردار دیتے ہیں۔بہاول پور میوزیم ایک تحقیقی مرکز کے طور پر کلیدی اہمیت کا حامل ایک ایسا مستند پلیٹ فارم ہے جو تاریخ و تہذیب کے شواہد کو حال اور مستقبل سے جوڑ رہاہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرپبلک ریلیشنزبہاول پور محمد طارق اسماعیل نے وفد کے ہمراہ بہاول پور میوزیم کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی اور بہاول پور میوزیم کے دیگر منتظمین موجود تھے۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور محمد طارق اسماعیل نے کہا کہ بہاول پور میوزیم میں موجود نوادرات خطہ بہاول پور کی شاندار تہذیب و تمدن کا امتزاج ہیں اور یہاں ریاست بہاول پور کے تابناک ماضی کی داستان کوجس احسن انداز میں ڈسپلے کیا گیا ہے وہ قابل ستائش اور دیدنی ہے۔ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بہاول پور میوزیم میں آنے والے وزیٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہاول پور میوزیم کو جدید خطوط اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر استوار کرنے کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں اور جلد ہی ریاست بہاول پورکی ڈھائی سو سالہ تابناک تاریخ پر مبنی نوادرات، شاہی بگھی، گاڑیاں اور بھاپ سے چلنے والے انجن کے علاؤہ سابقہ نوابین بہاول پور کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء کو ڈسپلے کیا جائے گا۔دریں اثناء بہاول پور میوزیم انتظامیہ کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور محمد طارق اسماعیل اور وفد کو بہاول پور میوزیم کی مختلف گیلریوں کا دورہ کرایا گیااور انہیں بہاول پور میوزیم میں منعقدہونے والی علمی، ادبی، ثقافتی و تحقیقی سرگرمیوں بارے بھی آگاہ کیاگیا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد طارق اسماعیل کو بہاول پور میوزیم کی طرف سے یادگاری سونئیر بھی پیش کیا۔

مزید پڑھیں