ڈائریکٹر پروگرامز ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر محبو ب قریشی اور ڈاکٹر مسرت منظور صباء کا اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ کا دورہ
ڈاکٹر محبو ب قریشی نے شام کے اوقات میں ہسپتال کے تمام وارڈز میں اسٹاف کی موجودگی پراطمینان کا اظہار کیا اور ایم ایس کی کارکردگی کی تعریف کی
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ڈائریکٹر پروگرامز آف سیکرٹریٹ ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر محبو ب قریشی اور ڈاکٹر مسرت منظور صباء نے گزشتہ شام اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ کا دورہ کیا۔ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی میں مریضوں سے علاج معالجہ اور ادویا ت کی فراہمی کے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے اس مو قع پر ہسپتال میں کارڈیالوجی یونٹ کابھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جا ئزہ لیا۔ ڈاکٹر محمد عارف غوری نے اُنہیں ہسپتال کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاکٹر محبو ب قریشی نے شام کے اوقات میں ہسپتال کے تمام وارڈز میں اسٹاف کی موجودگی پراطمینان کا اظہار کیا اور ایم ایس کی کارکردگی کی تعریف کی۔
۔