بہاول پور:6/اگست( )ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید نے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عابد حسن رضوی،اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغراور سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد نسیم ندیم کے ہمراہ مون سون شجرکاری مہم کے سلسلہ میں دفتر ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور ڈویژن کے سبزہ زار میں زیتون اور شہتوت کے پودے لگائے۔ اس موقع پر فضل محمود اور محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ناصر حمید نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور شجرکاری کے ذریعہ نہ صرف موسمیاتی تغیرات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے بلکہ درخت ماحول کو خوبصورت و سرسبزوشاداب اور فضا کو خوشگوار بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ پودوں کی نگہداشت اور آبیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ گلوبل وارمنگ سے نبردآزما ہونے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔