اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر میڈیا و پبلی کیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد کو مینجمنٹ سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد

Director Museum Zubair Rabbani & Director Bahawalpur Arts Council Sajjad Hussain congratulate Director Media IUB Dr Shehzad Khalid on obtaining PHD degree in Management Sciences
ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی و ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل سجاد حسین ڈائریکٹر میڈیا و پبلی کیشنز اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد احمد خالد کو پی،ایچ، ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں

ڈاکٹر شہزاد احمد خالد یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کا اثاثہ ہیں ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی , ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل سجاد حسین


بہاول پور : ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل سجاد حسین کے ہمراہ گزشتہ روز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ڈائریکٹر میڈیا و پبلی کیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد کو مینجمنٹ سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے پر ان کے آفس میں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر شہزاد احمد خالد یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کا اثاثہ ہیں جن کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت نے اسلامیہ یونیورسٹی کو بہاول پور کے تمام اداروں سے مربوط کیا ہوا ہے۔ سالانہ ادبی ثقافتی میلہ  ہو یا دیگر تقریبات ان سب میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔محمد زبیر ربانی نے کہا کہ ڈاکٹر شہزاد احمد خالد تخلیقی صلاحیتوں کے مالک محنتی اور فرض شناس آفیسر ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا و پبلی کیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد نے ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جامعہ اسلامیہ ،میوزیم اور آرٹس کونسل کے درمیان تعلیم و تحقیق و دیگر شعبوں میں باہمی تعاون جاری رہے گا

مزید پڑھیں