Advertisements

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کا بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کا دورہ

Director General Radio Pakistan Saeed Ahmed Sheikh Visits Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry
Advertisements

ریڈیو پاکستان اور بہاولپور چیمبر کے درمیان مقامی صنعت کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون پر تبادلۂ خیال
ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک وفد ریڈیو پاکستان کے اسلام آباد ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے

بہاولپور: ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر سید ظفر شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بہاولپور کے علاقے میں مقامی صنعت کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان اس امر پر بھی گفتگو ہوئی کہ ریڈیو پاکستان اور کاروباری برادری کے باہمی اشتراک سے بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں صنعتی امکانات اور معاشی مواقع کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

Advertisements

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان بہاولپور اپنے قیام 1975ء سے جنوبی پنجاب کی ثقافتی، زرعی، معاشی اور ادبی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اپنی نشریات کے ذریعے خطے کے مسائل اور ترقیاتی سرگرمیوں کو اجاگر کرتا رہا ہے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان بہاولپور کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ادارے کے انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید ظفر شریف نے ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر بہاولپور اسٹیشن کی ادارہ جاتی مضبوطی اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اقدامات میں اپنا تعاون فراہم کرے گا۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک وفد ریڈیو پاکستان کے اسلام آباد ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر چیمبر کے نائب صدر محمد اعظم قریشی، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان منظور ایاز خان اور عذرا محمود شیخ، چیمبر کے رکن فیصل ندیم، ممبر کینٹونمنٹ بورڈ بہاولپور ریحان بن جاوید، سید تنصیر ترمذی، آئی آر او ایف بی آر آر ٹی او بہاولپور اور اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان اسلام آباد عمران جاوید بھی موجود تھے