Advertisements

ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی سعیداحمد شیخ کا وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت و ذیلی اداروں کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشا پ سےخطاب

Director General Information Service Academy address at the two-day training workshop
Advertisements

ملتان : وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت و ذیلی اداروں کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔

ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ نا گزیر۔
حکومت پاکستان نے اداروں کی کارگردگی میں بہتری و اضافہ لانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کا جو منصوبہ شروع کیا ہےاس میں اس بات کی خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ مختلف اداروں کے لوئر اور مڈ لیول کے ملازمین کیلئے ایسے تربیتی پروگرام مرتب کئے جائیں جس میں ان کو دور جدید کے گڈ گورنینس کے تصوارت کے بارے میں آگاہی دی جا سگے۔
اس ضمن میں وزارت اطلاعات کے ماتحت وذیلی اداروں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملتان دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے دو روزہ تربیتی پروگرام آج ریڈیو پاکستان کے آڈیٹوریم میں شروع ہوا جس میں ان ملازمین کو گڈ گورنینس ، جدید میڈیا کے استعمال، آئین پاکستان کے خدو خال اور بدلتے ہوئے حالات کے چیلنچز سے نپٹنے کی صلاحتیوں کے بارے میں تربیت دی گئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی سعیداحمد شیخ نے شرکاٗ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارگردگی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف النوع تربیتی پروگرام ناگزیر ہیں اور مختلف اداروں میں کام کرنیوالے ملازمین کو چاہیے کہ ایسے تربیتی پروگرام میں دل جمعی سے شریک ہوں۔ حکومت سرکاری ملازمین کے استعداد کار میں اضافے کیلئے پروگامز پر خطیر سرمایہ خرچ کر رہی ہےجس کا مقصد ان ملازمین کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے۔
اس موقع پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹڈ پروفیسر سید حسن رضا نے شرکا کو جدیدمیڈیا کا عوامی خدمات کی بہتر فراہمی میں کردار کے موضوع پر لیکچر دیا۔
ملازمین کی جانب سے ورکشاپ کے انعقاد کو بھر پور سراہا گیااور اس کو وزارت اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن سروس اکیڈمی کی بہترین کا وش قرار دیا۔ملازمین نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف ان کی استعداد کار و صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ وہ اپنے کام مزید دلچسپی و تندہی سے سر انجام دے سکیں گے۔

Advertisements