Advertisements

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی کا گورنمنٹ صادق عباس گرائجوایٹ کالج کا سرپرائز وزٹ

Director Colleges Bahawalpur Professor Dr Rana Shrafat Ali
Advertisements

احمد پور شرقیہ(پ ر) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور/ملتان کے خصوصی نمائندے ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے کالج ہذا کا سرپرائز وزٹ کیا۔اس موقع پر پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد حسین مغل،وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی،پروفیسر ظفر اقبال اور کنٹرولر امتحانات کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے کالج کے مختلف بلاک کا خصوصی وزٹ کرایا۔-

ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے کالج پرانی بلڈنگ کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ، خیرپور ڈاہا کالج کے کمپیوٹرز، فرنیچرز کی حکومتی اقدامات کے مطابق جان پڑتال،سٹوڈنٹس کے لیے کالج ہذا میں ٹھنڈے پانی والے کولرز کے ساتھ انتظامی و تدریسی امور کی چیکنگ کی۔آخر میں انٹرمیڈیٹ بورڈ بہاولپور امتحانی مراکز کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد حسین مغل اور کنٹرولر امتحانات کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کے ساتھ دیگر اساتذہ کرام کی کالج کے لیے دن رات عملی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ہیڈ کلرک فرخ نوید،سپرنٹنڈنٹ خالد رشید چشتی کے علاوہ دیگر کالج عملہ بھی موجود تھا۔

Advertisements