ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی کا گورنمنٹ صادق عباس کالج کا وزٹ

پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے کالج کے انفراسٹرکچر اور سہولیات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا ڈائریکٹر کالجز نے بی ایس سٹوڈنٹس سے ان کے مسائل دریافت کیے
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) ڈائریکٹر کالجز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے گورنمنٹ صادق عباس پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر شاہد حسین مغل نے کالج کے انفراسٹرکچر اور سہولیات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر کالجز نے بی ایس سٹوڈنٹس سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل دریافت کیے۔کلاس رومز،کمپیوٹر لیب،سائنس لیبارٹریز،گرین گراؤنڈز کے ساتھ کالج لائیبریری کا بھی وزٹ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل اعلی تعلیم وتربیت کی بدولت اپنے وطن عزیز کو دنیا کی طاقتور مملکت بناسکتی ہے۔قلم کتاب ہی مشعل راہ ہے۔آخر میں ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے کالج پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل کی کالج کی بہتری کیلئے دن رات کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر دیگر اساتذہ کرام بھی وجود تھے۔