لاہور 15 جولائی:……وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی تیز رفتار بحالی کا مشکل بیڑہ اٹھایا تھا،معیشت کی سمت درست کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی عوام کے لیے آسانیوں کے مشن کا پہلا قدم ہے، مزید خوشخبریاں منتظر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی درست معاشی سمت کا نتیجہ ہے۔ ٹیم ورک کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔ اب اچھے دن آنے کو ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پہلی اچھی خبر ہے۔مزید خوشخبریاں آنے کو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا عہد نبھانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کے مصائب اور مشکلات دور کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 200 ارب کی تاریخی سبسڈی دی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب بھی حکومت سنبھالی، مسائل حل کرکے دکھائے۔ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی تیز رفتار بحالی کا مشکل بیڑہ اٹھایا تھا۔معیشت کی سمت درست کرنے میں کامیاب ہو گئے۔