Contact Us

ڈیرہ نواب صاحب کی سرکردہ شخصیات اور سابق کونسلرز کا صادق گڑھ پیلس میں بڑا اجتماع عشائیہ کا اہتمام

Dinner organized at Sadiq garh Palace

پرنس بہاول خان عباسی کی قومی اسمبلی کے حلقہ انتخاب کے اپنے ساتھیوں کارکنوں اور دوست احباب سے مشاورت کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا

ڈیرہ نواب صاحب (پ ر)پرنس بہاول خان عباسی کی قومی اسمبلی کے حلقہ انتخاب کے اپنے ساتھیوں کارکنوں اور دوست احباب  سے مشاورت کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا گزشتہ شب صادق گڑھ پیلس کے دفتر کے سبزہ زار پر ڈیرہ نواب صاحب کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا  جس میں شریک درجنوں افراد  نے  پرنس بہاول عباس عباسی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی پرنس بہاول خان عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صادق گڑھ پیلس کے مکینوں کا ڈیرہ نواب صاحب کے  باشندگان  کے ساتھ کئی سو سالہ پرانا رشتہ ہے   جسے کوئی مائی کا لال ختم نہیں کر سکتا – ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ نواب صاحب کے باشندگان نے انیس سو اٹھاسی سے لے کر 2018 کے انتخابات تک میرے والد امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ان کے حمایت یافتہ امیدوار وں کو کامیاب کرایا جس پر وہ ان کے سپاس گزار ہیں -ان کا کہنا تھا کہ میرا جینا مرنا بہاولپوری عوام کے ساتھ ہے 2018 کے انتخابات سے لے کر اب تک میں اپنے حلقہ انتخاب  کے عوام کی خوشی غمی میں برابر شریک ہوں اور یہ میرا سلسلہ تازیست جاری رہے گا- پرنس بہاول خان عباسی نے اجتماع میں شریک بعض افراد کے سوالات کے جوابات دیئے اور تحریک انصاف سے اپنی علیحدگی کے فیصلے سے بھی انہیں آگاہ کیا

مزید پڑھیں