Contact Us

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا عشائیہ، کنول شوزب کی شرکت

Saudi Ambassador Nawaf bin Saeed Al-Maliki with Kanwal Shoaib
سعودی عرب کے سفیر کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں محترمہ کنول شوزب اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی لی گئی تصویر

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کی جانب سے زراعت،تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے پاکستان اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے تعلقات پر تفصیلی گفتگوکی

سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جس پر پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام ہمیشہ برادر ملک کے سپاس گزار رہے
کنول شوزب

اسلام آباد(پ۔ر)پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ سے پیوستہ شب پرتکلف عشائیہ دیا، جس میں دیگر شخصیات کے علاوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی وفاقی امور محترمہ کنول شوذب ایم این اے نے بھی شرکت کی۔انہوں نے سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پر تفصیلی گفتگو گی۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے محترمہ کنول شوذب کو تعلیم،سیاحت، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی،جس پر انہوں نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوں برادر ملک ہیں اور ان کے مابین انتہائی قریبی تعلقات چلے آ رہے ہیں۔سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،جس پر پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب حکومت کی،بالخصوص شاہ سلیمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلیمان کے سپاس گزار ہیں۔کنول شوزب

Saudi Ambassador Nawaf bin Saeed Al-Maliki with Kanwal Shoaib group
سعودی عرب کے سفیر کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شریک مہمانوں کا میزبان نواف بن سعید المالکی کے ہمراہ گروپ فوٹو

مزید پڑھیں