سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا عشائیہ، کنول شوزب کی شرکت
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کی جانب سے زراعت،تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے پاکستان اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے تعلقات پر تفصیلی گفتگوکی
سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جس پر پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام ہمیشہ برادر ملک کے سپاس گزار رہے
کنول شوزب
اسلام آباد(پ۔ر)پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ سے پیوستہ شب پرتکلف عشائیہ دیا، جس میں دیگر شخصیات کے علاوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی وفاقی امور محترمہ کنول شوذب ایم این اے نے بھی شرکت کی۔انہوں نے سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پر تفصیلی گفتگو گی۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے محترمہ کنول شوذب کو تعلیم،سیاحت، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی،جس پر انہوں نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوں برادر ملک ہیں اور ان کے مابین انتہائی قریبی تعلقات چلے آ رہے ہیں۔سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،جس پر پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب حکومت کی،بالخصوص شاہ سلیمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلیمان کے سپاس گزار ہیں۔کنول شوزب