Advertisements

عوام کو دھرنوں کی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کے حل کی ضرورت ہے رانا قاسم نون

Rana Qasim Noon MNA
Advertisements

مسلم لیگ ن نے مشکل وقت میں عوام کو نہ پہلے تنہاچھوڑا تھا نہ اب چھوڑیں گے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیرکا نوید چودھری بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن ملتان سلیم چودھری کی طرف سے مبارک پور میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب

Advertisements

مبارک پور(نامہ نگار)ایم این اے مسلم لیگ ن و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن  کشمیر رانا قاسم نون نے نوید چودھری بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن ملتان سلیم چودھری کی طرف سے مبارک پور میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان کی تعمیر وترقی خوشحالی کیلئے پائیدار امن ضروری بدامنی زوال لاتی ہے عوام کو دھرنوں کی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کے حل کی ضرورت ہے مسلم لیگ ن نے مشکل وقت میں  نہ  عوام کو پہلے تنہاچھوڑا تھا نہ اب چھوڑیں گے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے انھوں نے کہاتمام سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کرکے امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں انھوں نے مزید کہا مبارک پور کی عوام کی محبتوں کابے حد مشکور ہوں تقریب عشائیہ میں سردار فیض رسول بلوچ ایڈوکیٹ سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جلال پور پیر والا کے علاؤہ سردار نور محمد,چودھری خورشید,کاشف چودھری, ابولحسن,چودھری سعید احمد,عابد حسین,ڈاکٹر فیصل عمران,مبشرحسن سید,حکیم آصف محمد چوہدری,کاشف سرور,شاہ نواز کاکڑ, شیر پنجاب پہلوان جام آصف,مٹر پہلوان,جام بلال بلو,لیاقت خان گھلو,ملک فیاض ڈیپال,منور اقبال گھلو,الطاف گھلو, محمد شفیق ودیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔