Contact Us

احمد پور شرقیہ کی قومی نشست پر گزشتہ 24 برس تک غیر عباسی افراد قابض مگر تحصیل بدستور پسماندہ نواب صلاح الدین عباسی

Dinner hosted by Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
ڈیرہ نواب صاحب: امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ کے وفود سے گفتگو کر رہے ہیں پرنس بہاول عباس خان عباسی بھی موجود ہیں

تحصیل احمد پور شرقیہ مسا ئلستان بنی ہوئی ہے
سیوریج کا ا بتر نظام شہر احمد پور شرقیہ اور تحصیل کے دیگر قصبات کے باشندگان کے لیے سوہان روح بنا ہوا ہے مقامی حکومتوں کے آٹھ سالہ دور میں بھی تحصیل احمد پور شرقیہ ترقی کے سفر سے محروم رہی

تحصیل احمد پور شرقیہ کی تعمیر اور ترقی کے لیے ہمیں اجتماعی کوششوں کو برو کار لانا ہوگا عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو اتفاق رائے سے ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہوگی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کے حصول کے علاوہ خصوصی ترقیاتی پیکج حاصل کرنا ہوں گے

پرنس بہاول عباس خان عباسی اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہیں اور تحصیل احمد پور شرقیہ کو جلد از جلد ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ لانے کے لیے پرعزم ہیں اس مقصد کے لیے وہ اپنے تمام سیاسی مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ علاقے کی ترقی کے اہداف جلد از جلد حاصل کیے جا سکیں

امیر بہاولپور کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر کے سبزہ زار پر پرنس بہاول عباس خان عباسی کی جانب سے بلدیاتی نمائندگان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کی تقریب میں گفتگو تقریب میں موجود بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ کی جانب سے پرنس بہاول عباس خان عباسی کو آیندہ عام انتخابات میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی – بلدیاتی نمائندوں نے نواب صلاح الدین عباسی سے انفرادی ملاقاتیں بھی کیں

ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے کہا ہے کہ 1999 سے 2023 تک تقریبا 24 برس احمد پور شرقیہ کی قومی اسمبلی میں نمائندگی غیر عباسی افراد کے پاس رہی جبکہ اس دوران آٹھ برسوں تک مقامی حکومتوں کا نظام بھی نافذ رہا مگر اس کے باوجود آج تک تحصیل احمد پور شرقیہ کی حالت نہیں بدلی سیوریج کا نظام شہر احمد پور شرقیہ اور تحصیل کے دیگر قصبات میں عوام کے لیے سوہان روح بنا ہوا ہے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب صادق گڑھ پیلس کے دفتر کے سبز ہ زار پر ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی جانب سے احمد پور شرقیہ شہر اور گرد و نواح کے علاقوں کے سابق کونسلروں سابق بلدیاتی چیئرمینوں اور

اور سابق یونین ناظمین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی-ایندہ عام انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والےقومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین اور بلدیاتی نمائندوں کو باہمی اشتراک سے مفاد عامہ کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہوگی اور تحصیل احمد پور شرفیہ کی ترقی کے لیے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے زیادہ سے زیادہ فنڈز کے حصول کے علاوہ خصوصی ترقیاتی پیکج بھی حاصل کرنا ہوں گے- نواب صلاح الدین عباسی نے کہا کہ پرنس بہاول عباس خان عباسی اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہیں ان میں دکھی انسانیت کا خدمت کا جذبہ بدرجہ اتم موجود ہے ان کی خواہش ہے کہ وہ تحصیل احمد پور شرقیہ کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں

اس مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے -نواب صلاح الدین عباسی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پرنس بہاول عباس خان عباسی رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد عوامی امنگوں اور توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنے تمام سیاسی مخالفین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ اجتما عی طور پر ترقی کے اہداف جلد از جلد حاصل کیے جا سکیں- عشائیے کہ تقریب میں موجود بلدیاتی نمائندگان نے فردا فردا نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی عوامی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور پرنس بہاول عباس عباسی کو قومی اسمبلی کی نشست پر بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی

Dinner hosted by Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
ڈیرہ نواب صاحب: صادق گڑھ پیلس کے دفتر کے سبز ہ زار پر پرنس بہاول عباسی کی جانب سے بلدیاتی نمائندگان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کی تصویری جھلکی

مزید پڑھیں