Advertisements

مرکزی انجمن تاجران اللہ آبادتاجر اتحاد گروپ کی نو منتخب کابینہ کی پروقار تقریبِ حلف برداری

Dignified Oath-Taking Ceremony of Newly Elected Cabinet of Markazi Anjuman Tajran Allahabad Tajir Ittehad Group
اللہ آباد : مہمان خصوصی چوہدری شفیق احمد مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد تاجر اتحاد گروپ کی نو منتخب کابینہ سے حلف لے رہے ہیں
Advertisements

چوہدری شفیق احمد نے عہدے داران سے حلف لے لیا., تقریب میں تاجر برادری اور معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی


اللہ آباد (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد(تاجر اتحاد گروپ)کی نو منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری،چوہدری شفیق احمد نے عہدے داران سے حلف لے لیا۔مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد تاجر اتحاد گروپ کی نو منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری شفیق احمد بانی فرینڈز بزنس فورم، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان تھے جنہوں نے نو منتخب عہدے داران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

Advertisements

تقریب میں مہمانِ خصوصی کے ہمراہ معزز مہمانانِ اعزاز بھی شریک ہوئے جن میں چوہدری عبد الرؤف رائل گروپ آف انڈسٹری چوہدری شوکت حیات فرینڈز بزنس فورم گروپ آف انڈسٹری چوہدری شہاب سرور گروپ لیڈر فرینڈز بزنس فورم چوہدری میاں وقاص احمد گروپ ممبر فرینڈز بزنس فورم میاں محمد صبغت اللہ خان راشد رفیق چوہدری میاں محمد سمیع اللہ خان بلال مصطفےٰ خان رانا ابراہیم،اور چوہدری سلیم سمیت دیگر اہم شخصیات بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔مہمانِ خصوصی چوہدری شفیق احمد نے تاجر اتحاد گروپ کے مرکزی عہدے داران سے حلف لیا جن میں چیف آرگنائزر رئیس یاسر عرفات چیف  ایڈوائزر چوہدری محمد یعقوب سرپرستِ  اعلیٰ سید طارق محمود مظہر اور سید فیض احمد شاہ گیلانی چیئرمین سید الیاس رضا وائس چیئرمین حاجی محمد اقبال بھٹی صدر حاجی رانا حاجی نذیر احمد سینئر نائب صدر میاں کاشف حسین کھرل جنرل سیکرٹری ملک محمد شعیب جوائنٹ  سیکرٹری محمد بلال بلوچ فنانس سیکرٹری میاں احمد محمود سیکرٹری نشر و اشاعت ملک رفیع احمد خاور رابطہ سیکرٹری جیو شہباز چیئرمین مجلس عامہ میاں احمد علی کھرل نائب صدور جن میں میاں نصر اللہ خان،سید واجد بخاری،ملک محمد سلمان مسن، رانا یاسر عرفات،قاضی فاروق احمد ہاشمی، مہر اسلم سیال،محمد عبد اللہ سنارا،ملک عطاء الرحمن، شہزاد احمد خان چانڈیہ، اکبر خان، رانا محمد حبیب، حشمت اللہ جٹ، میاں صولت جاوید، رانا محمد عدنان سمیع، محمد سیف اللہ بوہر،رانا محمد وسیم چنڑ اور حاجی سعید احمد شامل۔لیگل ایڈوائزرز اقرار احمد خان ایڈووکیٹ،محمد اقبال فخری ایڈووکیٹ جبکہ ممبرانِ مجلس عاملہ میں ملک ریاض احمد سولنگی،شیخ امجد سلیم،محمد اکبر غوری،اے ڈی بھٹی،خواجہ بشیر احمد، میاں خالد محمود قادری،سید عاشق حسین بخاری،محمد اویس جھنج اور ملک محمد اختر سولنگی شامل تھے۔ان کے علاوہ معاونین کے طور پر ملک محمد خالد مسن رانا قاسم محمود اور سید ارسلان بخاری نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی چوہدری شفیق احمد نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اللہ آباد کے تاجروں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے دن رات ایک کرے گی۔نو منتخب عہدے داران نے شرکاء اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور مقامی سطح پر کاروبار سازگار بنانے اور تاجروں کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ تقریب میں اسٹیج سکیرٹری کے فرائض طارق ملک نے انہتائی خوش اسلوبی سے سر انجام دیے۔ تقریب میں تاجر برادری اور معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔