Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈشوکا آغاز18نومبر سے ہوگا رضوان مجید

Press Conference on Digital South Punjab Road Show

اس روڈ شو کا انعقاد18سے 28 نومبر 2022 تک کیا جا رہا ہے۔10 روزہ ڈیجیٹل روڈ شو کے دوران جنوبی پنجاب کے 15 شہروں بہاولپور، ، احمد پور شرقیہ، یزمان، لیاقت پور، خان پور، ظاہر پیر، رحیم یار خان، صادق آباد، میلسی، خان پور، فورٹ عباس، ہارون آباد، چشتیاں اور بہاولنگرمیں 30 ہزار شرکاء کی شرکت متوقع ہے بانی ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام پہلے ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 کا آغاز18نومبر سے جنوبی پنجاب کی آخری تحصیل صادق آبادسے ہوگا جس کی تمام تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس روڈ شو کا انعقاد 18 سے 28 نومبر 2022 تک کیا جا رہا ہے۔10 روزہ ڈیجیٹل روڈ شو کے دوران جنوبی پنجاب کے 15 شہروں بہاولپور، احمد پور شرقیہ، یزمان، لیاقت پور، خان پور، ظاہر پیر، رحیم یار خان، صادق آباد، میلسی، خان پور، فورٹ عباس، ہارون آباد، چشتیاں اور بہاولنگرمیں 30 ہزار شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب جو خود بھی عالمی سطح کے آئی ٹی ایکسپرٹ ہیں نے اس موقع پر کہاہے کہ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کا مقصد کم ترقی یافتہ علاقوں میں ٹیک انڈسٹری کو بااختیار بنانا جنوبی پنجاب میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینا اور ٹیک ماہرین کو متعارف کرانا ہے۔ یہ روڈ شو علاقائی ٹیک ماہرین کے ساتھ رابطے کے لیے پہچان، مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کا دورانیہ 10 سے زائد دنوں پر محیط ہوگا اس دوران جنوبی پنجاب کے 15سے زائد شہروں میں کئی پروگرام شامل ہوں گے۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب کے بانی رضوان مجید کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی پنجاب میں تکنیکی ترقی کے لیے بے روزگاری کے خاتمے اور پائیدار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو میں کئی ایونٹس شامل ہوں گے جیسے مینٹورنگ سیشنز، سیمینارز، ملاقاتیں، پینل ڈسکشنز، متاثر کن گفتگو، کامیابی کی کہانیاں اور ایوارڈز کی تقسیم وغیرہ شامل ہے۔رضوان مجید ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب کے بانی ہیں جو ساؤتھ پنجاب میں آئی ٹی گرو کے طور پر مشہور ہیں اور ان کا بین الاقوامی سطح پر ملٹی نیشنل اداروں کے ساتھ کام کرنے کا بھی تجربہ ہے۔ رضوان مجید خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں آئی ٹی سسٹمز کے اجراء اور کئی دوسرے کامیاب منصوبوں کے بھی بانی ہیں۔رضوان مجید اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی میں بطور ڈائریکٹر آئی ٹی وابستہ ہیں۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب کی سرپرستی اور رہنمائی میں انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں روایتی نظام کو تبدیل کیا۔یونیورسٹی کے 65000 طلباء، 1800 سے زائد اساتذہ، 15 فیکلٹیز، 132 شعبہ جات اور یونیورسٹی کے 40 سے زائد ڈائریکٹوریٹ پر مشتمل وسیع انفراسٹرکچر کوآئی ٹی کے جدید پلیٹ فارمز پر منتقل کرنے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں آئی ٹی پر مبنی نظام متعارف کروائے، بشمول My IUB ایپ، ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی تدریس، جو اب تحقیق اور کیمپس کی زندگی کا ایک ناگزیر جزو بن گیا ہے۔ یہ یونیورسٹی کے بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کیمپسز کے تمام آئی ٹی سے متعلق معاملات کو دیکھتے ہیں۔ساؤتھ پنجاب ڈیجیٹل روڈ شو کے 17شراکت دار اور 33 مقررین ہیں جن میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، عمیر مجیب، سی ای او Datics AI، بانی ٹیک نیشن، فرقان عزیز، سی ای او اور بانی انو زون، توقیر احمد، چیئرمین ساؤتھ پنجاب ٹیک الائنس،بانی Enigmatix، احمد اسلام سیان، جوائنٹ ڈائریکٹر فری لانسنگ ونگ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ساجد لطیف، ڈائریکٹر جنرل (ای گورننس) PITB، آرزیش اعظم، بانی اور سی ای او ایجاد لیبز، فیوچر فیسٹ، چوہدری آصف، ہیڈ آف فیوچر ایکسٹریم کامرس انکیوبیٹر،رحیم یار خان، نوید احمد، ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر اور ایکسپرٹ ٹرینر، سعد حسن، نائب صدر رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، تنویر ناندلا، بانی اور سی ای او mWebs IT سلوشنزآئی سکلز، عدنان مجید، سی ای او بلٹ ان سوفٹ،Jatmeen Shahzad. اور سی ای او ورچو نیٹز، ذوالقرنین عباس، بانی اور سی ای او ورک فیلو، محمد شعیب ارشد، ڈائریکٹر کوروٹ بہاولپور اور ملتان، عامر فاروق، سینئر وائس چیئرمین ای کامرس کمیٹی رحیم یارخان چیمبر آف کامرس، محمد عمران یونس، سی ای او الپائن ڈیجیٹل سلوشنز، محمد عاقب دانیال، صدر پی آئی سی/ منیجنگ ڈائریکٹر آئی ٹی ویزیوز، وہاب یونس، PNY ٹریننگ کے بانی، حامد جاوید، ٹرینر،فری لانس، بلاگر، محمد داؤد طاہر، سماجی کاروباری، فری لانسر، ہارون ملانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،بانی ڈیجیٹل بہاولپور، شہیر حسن رضوی، سماجی کاروباری، ماہر تعلیم اور پی ایچ ڈی سکالر، صمد ملک، ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر،کاروباری | ڈیجیٹل پرجوش، ولید رضا، ٹرینر، گرافکس ڈیزائنر | بانی بوٹ کیمپ آف سکلز، محمد شفیق، CEO Ripesol، ممبر ساؤتھ پنجاب ٹیک الائنس، حمزہ رشید، ٹرینر، ڈیجیٹل مارکیٹر کامیابی کی کہانی، محمد اسلم، ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر، بلاگر، ٹرینر، تجمل حسین، بلاگر، ٹیک کے شوقین، سی ای او دی سرچ ایڈوائزرز، مرغوب چوہدری، ٹاپ ریٹڈ فری لانس، ٹرینر، ویب ڈویلپر، شعیب منظور، بانی مارفی شریک بانی سفرنامہ، اور وقاص اعجاز، سی ای او ایکسپرٹس کلاؤڈ پرائیویٹ لمیٹڈشامل ہیں۔ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب کی ویب سائٹ https://digitalsouthpunjab.pk/ پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں