ڈیجیٹل روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ، احمد پور شرقیہ ضلع بناؤ تحریک احمد پور شرقیہ کی بھر پور کوریج کرے گا مدیر احسان احمد سحر
احمد پور ضلع بناؤ تحریک کے سربراہ ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان ،شہزاد سہیل خاکوانی اور سردار فیض محمد خاکوانی کی مدیر احسان احمد سحر سے اُنکی اقامت گاہ پر ملاقات ،ضلع بناؤ تحریک کے حوالے سے بریفنگ دی
جرنلسٹس الائنس میں شامل احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز اور تحصیل کے چھ پریس کلبز بھی احمدپور ضلع بناؤ تحریک کی حمایت میں قراردادیں منظور کریں گے سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی یقین دہانی
احمدپور شرقیہ : احمد پور شرقیہ سے گزشتہ 37 برسوں سے مسلسل شائع ہونے والے مو قر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ نے سب ڈویژن احمدپور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کے عوامی مطالبے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے قلمی معاونت کا اعلان کیاہے -اس امر کی یقین دہانی ایڈیٹر انچیف روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے آج شام ضلع بناؤ تحریک کے سربراہ ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق وائس چیئرمین شہزاد سہیل خاکوانی اور سابق ناظم سردار فیض محمد خاکوانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ان کی اقامت گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی اور انہیں تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کی اپنی مہم سے آگاہ کیا تھا –
ایڈیٹر انچیف احسان احمد سحر نے کہا کہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے پرنٹ اور آن لائن ایڈیشنز کے علاوہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کی نیوز ویب سائٹ بھی تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کے حوالے سے جاری تحریک کی بھر پور کوریج کرے گی-مدیر احسان احمد سحر نے احمدپور شرقیہ ضلع بناؤ تحریک کی قیادت کو بتایا کہ انشاء اللہ جرنلسٹس الائنس میں شامل تحصیل احمد پور شرقیہ کے چھ پریس کلبز اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ بھی اس دیرینہ عوامی مطالبہ کی حمایت میں قراردادیں منظور کریں گے جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو احمدپور شرقیہ میں انتخابی مہم کے دوران کیا گیا اُنکا وعدہ یاد دلاتے ہوئے اس پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا جائے گا

