Advertisements

مدیر احسان احمد سحر سے ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری لندن اور اندورن ملک سے تعزیتی پیغامات اور فون کالز

Bahawalpur dignitaries condole educationist Tahira Nasreen death
Advertisements

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر جی ایم جٹ لندن سے پروفیسر حافظ محمد اسرائیل فاروقی اور معروف بزنس مین محمد سجاد بلوچ کے وائس میسجز اور فون کالز مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

بہاولپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور ممتاز صحافی مجید گل اکاؤنٹس آفیسر شعبہ اشتہارات محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور جام غلام اصغر اور پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلی افتخار احمد علوی نے بہاولپور سے فون کالز کر کے مدیر احسان احمد سحر سے ان کی ہمشیرہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

Advertisements

پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری اور پریس کلب احمد پور شرقیہ کے سابق صدر محمد رفیق صفدر راجپوت اپنے ساتھیوں جمیل شہزاد خادم حسین شاہین لشاری سردار سیف اللہ نتکانی اور شوکت حسین کے ہمراہ احمد پور شرقیہ میں مدید احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آئے جہاں سے انہوں نے علی پور فون کالز کے زریعہ تعزیت کی

علی پور (سٹاف رپورٹر) مدیر احسان احمد سحر کی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین ریٹائرڈ آفیسر محکمہ تعلیم گریڈ 18 کے انتقال پر ان سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے- آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر جی ایم جٹ نے اسلام آباد جبکہ لندن سے پروفیسر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور حافظ محمد اسرائیل فاروقی نے اپنے وائس میسجز کے ذریعے مدیر احسان احمد سحر سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور طاہرہ نسرین مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اسی طرح لندن میں مقیم معروف بزنس مین محمد سجاد خان بلوچ نے بھی مدیر احسان احمد سحر کو تعزیتی پیغام بھجوایا ہے

دریں اثناء بہاولپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور بہاولپور کے ممتاز صحافی مجید گل اکاؤنٹس آفیسر شعبہ اشتہارات محکمہ تعلقا ت عامہ بہاولپور جام غلام اصغر اور پریس کلب سمہ سٹہ کے صدر اور چیئرمین امن کمیٹی افتخار احمد علوی نے بہاولپور سے علی پور فون کالز کر کے مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ کے انتقال اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

مزید برآں پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری اور پریس کلب احمد پور شرقیہ کے سابق صدر محمد رفیق صفدر راجپوت اپنے ساتھیوں جمیل شہزاد خادم حسین شاہین لاشاری سردار سیف اللہ خان نتکانی اور شوکت حسین کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاؤن احمد پور شرقیہ میں مدیر احمد احسان سحر کی اقامت گاہ پر آئے جہاں سے انہوں نے فون کالز کے ذریعہ مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی- مدیر احسان احمد سحر نے غم کی اس گھڑی میں تعزیت و دکھ کا اظہار کرنے والے مذکورہ بالا تمام اصحاب سے اظہار تشکر کیا ہے