Contact Us

صادق پبلک سکول کے جونیئر سکول میں ذولسانی انٹر ہاؤس تقریری مقابلہ اورسینئر سکول انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مباحثہ کا انعقاد

Sadiq Public School Bahawalpur

انگریزی تقریری مباحثے میں سید حسین عباس شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے “شیخ منظور الٰہی چیلنج کپ برائے بہترین مقرر” حاصل کیا۔

جونیئر سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان اردو اور انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ نتائج کے مطابق رابعہ ہاؤس کی ٹیم نے چیمپیئن ٹرافی جیت لی۔

بہاول پور ( پریس ریلیز )   صادق پبلک سکول بہاول پور میں مختلف تقاریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں جونیئر سکول میں ذولسانی انٹر ہاؤس تقریری مقابلہ اورسینئر سکول انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مباحثہ شامل ہیں۔  ان تمام تقاریب کے مہمانِ خصوصی مسٹر ڈیوڈ ڈاؤڈلز (David Dowdles)پرنسپل صادق پبلک سکول تھے۔   انگریزی تقریری مباحثے میں منصفین کے فیصلے کے مطابق عباس ہاؤس کے سید حسین عباس شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے “شیخ منظور الٰہی چیلنج کپ برائے بہترین مقرر” حاصل کیا۔ اقبال ہاؤس کے حذیفہ عمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فیرل ہاؤس کی بتول زہرا لغاری تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔حوصلہ افزائی کا انعام انور سکندر ہاؤس کے واسع اکرم کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میں عباس ہاؤس پہلی پوزیشن حاصل کر کے “رمضان شاہ گردیزی چیلنج کپ” کا حقدار قرار پایا۔ فیرل ہاؤس نے دوسری جبکہ انور سکندر ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس انعامی مباحثے کے منصف اعلیٰ پروفیسرشوکت اللہ تھے جبکہ دیگر منصفین کے فرائض پروفیسر فرحین طیب اور پروفیسر حامد رفیق نے انجام دیے۔ جونیئر سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان اردو اور انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ منصفین کے نتائج کے مطابق رابعہ ہاؤس کی ٹیم نے چیمپیئن ٹرافی جیت لی۔ اور خالد ہاؤس دوم رہا۔انفرادی طور پر انگریزی میں رابعہ ہاؤس کی عائشہ خالد نے پہلی،مریم ہاؤس کی راحین سلیمی نے دوسری اورخالد ہاؤس کےمحمد حسن عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اردو مقابلے میں خالد ہاؤس کے محمد احمد کامران اول، رابعہ ہاؤس کی فائقہ عمر دوم اور مریم ہاؤس کی فاطمۃ الزہرا سوم رہیں۔انگریزی منصفین کے فرائض پروفیسر بینش فاطمہ، پروفیسرخوش بخت اور پروفیسراریب احمد نے انجام دیے جبکہ اردو منصفین پروفیسر علی رضا بخاری، پروفیسرمحمد نعمان فاروقی اور پروفیسر عفیفہ ہاشمی تھے۔

مزید پڑھیں