Advertisements

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور بیرسٹر گو ہرمیں صلح ہو گئی

Differences ended between PTI leaders Barrister Gohar and Sher Afzal Marwat
Advertisements

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، اس موقع پر شیر افضل بیرسٹر گوہر کو بوسہ بھی دیتے رہے

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔

Advertisements

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان بازی پر شوکاز کے سلسلہ میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر سے ملنے پہنچ گئے، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر علی اور شیر افضل مروت بغلگیر ہو گئے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، اس موقع پر شیر افضل بیرسٹر گوہر کو بوسہ بھی دیتے رہے، دونوں رہنماؤں کی مابین اختلافات ختم، صلح ہوگئی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

جاری کئے گئے نوٹس میں شیر افضل مروت کو دو روز میں غیر مشروط معافی مانگنے کی ہدایت کی گئی ہے