دھوڑ کوٹ پولیس کی کارروائی کہروڑ پکا کے رہائشی آشر نامی منشیات فروش کی گاڑی سے 144 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد
ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ دھوڑ کوٹ محمد توقیر کو شاباش پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا
اوچ شریف ( کرائم رپورٹر) دھوڑ کوٹ پولیس کی کارروائی ، غیر ملکی شراب کی سپلائی ناکام بنادی ، جنوبی پنجاب میں غیرملکی شراب سپلائی کرنے والا منشیات اسمگلر گرفتار ، غیر ملکی شراب کی 144 بوتلیں برآمد ، گاڑی تحویل میں لیکر مقدمہ درج ، ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ دھوڑ کوٹ محمد توقیر کو شاباش- ایس ایچ او تھانہ دھوڑ کوٹ محمد توقیر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جنوبی پنجاب میں غیر ملکی شراب سپلائی کرنے والے گروہ کے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا
پولیس نے کہروڑ پکا کے رہائشی آشر نامی منشیات فروش کی گاڑی سے 144 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد کرلیں ۔ اور گاڑی کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے انٹیروگیشن کا آغاز کردیا ہے اور اس نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی بھی جلد گرفتاری متوقع ہے۔ ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز خان ایس ایچ او تھانہ دھوڑ کوٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بہاول پور کو منشیات فری بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کیا جارہا ہے