Advertisements

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر خالد چنڑ کا مریم نواز کلینک جانوالہ کا اچانک دورہ

District Health Officer Bahawalpur Dr Khalid Channar
Advertisements

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بنیادی مرکز چک لوہاراں اور دیہی مرکز صحت مبارک پور کا بھی دورہ کیا

مبارک پور ( نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر عمل درامد کرتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب عوام کو بہترین طبی سہولیت فراہم کرنے میں کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر بہاولپور ڈاکٹر  خالد چنڑ نے مریم نواز کلینک جانوالہ کا اچانک دورہ کرنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

Advertisements

انہوں نے کہا چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ضلع بہاولپور ڈاکٹر عامر بشیر کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام ہیلتھ سینٹرز پر عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کو بہترین طریقے سے مانیٹرنگ بھی کیا جا رہا ہے ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ نے مریم نواز کلینک جانوالہ  کا تفصیلی وزٹ کرتے ہوئے ای پی ائی رجسٹر میڈیسن کا سٹاک اور دیگر طبی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور  ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاکٹر انیقہ خالد کو ہدایت جاری کی کہ سینٹر پر عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر  ڈاکٹر خالد چنڑ نے بنیادی مرکز چک لوہاراں اور دیہی مرکز صحت مبارک پور کا بھی دورہ کیا۔