Advertisements

پریس انفار میشن ڈیپار ٹمنٹ لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شفقت عباس کی ملتان پریس کلب میں مختلف ریجنل اخبارات کے چیف ایڈیٹرز و نمائندگان سے ملاقات

DG PID Lahore meeting with the regional newspapers editors in Press Club Multan
Advertisements

ملتان (پی آئی ڈی) 30 دسمبر  2022 :  پریس انفار میشن ڈیپار ٹمنٹ لاہور کے  ڈائریکٹر جنرل شفقت عباس نےآج ملتان پریس کلب میں مختلف ریجنل اخبارات کے چیف ایڈیٹرز و نمائندگان سے ملاقات کی۔ ڈی جی پی آئی ڈی  نے ملاقات میں ملک کے نوجوانوں خصوصا نوجوان صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال سے  بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے  ملک کی ترقی  و خوشحالی  میں اپنا کردار ادا کرنے کی  اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے اظہار خیال کیا کہ  صحافی کسی بھی جمہوری معاشرے میں  آنکھ اور کان کا رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے کردار  خصوصا  حالیہ  کرونا اور  سیلاب کے دوران  مثبت و بروقت رپورٹنگ کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی جی شفقت عباس نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘ ضرورت صرف اس کی ہے کہ ان کی درست سمت کی طرف رہنمائی کی جائے جس کے لئے میڈیا کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو  جدید ٹیکنالوجیز بالخصوص  ڈیجٹل میڈیا  پلیٹ فارمز کے مثبت استعمال پر عبور حاصل کرنا چاہیے تاکہ وہ دور حاضر کہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور نہ صرف اپنا بلکہ پاکستان کانام دنیا  میں روشن کرسکیں ۔ صحافی برادری نے ڈی جی شفقت عباس کا شکریہ ادا کیا اور بہاولپور کی طرز پر تربیتی ورکشاپ کے عمل کو ملتان میں شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ اس طرح کے تربیتی پر وگرام کو  آگے مستقبل میں   بھی جاری رکھا جائے- اس پر ڈی جی شفقت عباس نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے تریبتی پروگرام منعقد  کرائے جائیں گےجس سے نوجوان صحافیوں کو سیکھنے کے مختلف مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

Advertisements