تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات دیوان سید عبدالرشید صدر، عبدالشفیق خان بلوچ نائب صدر اور چوہدری فاروق عزیز جنرل سیکرٹری منتخب

چیئرمین الیکشن بورڈ سید محمد ارشد بخاری ایڈووکیٹ کے اعلان کے مطابق کامیاب صدارتی امیدوار دیوان سید عبدالرشید بخاری نے 215 جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے نذر اسلم گروپ کے کامیاب امیدوار چوہدری فاروق عزیز نے 208 ووٹ حاصل کیے اسی طرح شفیق خان بلوچ بھی 211 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)بارایسوسی ایشن احمدپورشرقیہ کے چیئرمین الیکشن بورڈ سیدمحمدارشد بخاری ایڈووکیٹ نے ممبران الیکشن بورڈ الطاف گھلو، چوہدری عمران سندھو،چوہدری محمد ظفر،مہر سجاد حسین سیال کے ہمراہ الیکشن بار ایسوسی ایشن 2024ء کے نتائج کااعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بار کے 438 ووٹرز میں سے 408 وکلا نے اپنا حق رائے استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کئے جن میں سے صدر کی نشست پر دیوان سید عبدالرشید نے 215 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی۔جبکہ جنرل سیکریٹری کی نشست پر چودری فاروق عزیز نے 208 ووٹ حاصل کرکے کامیابی کا سہرا اپنے نام کیا۔ اسی طرح نائب صدرعبدالشفیق خان بلوچ نے211 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی،فنانس سیکریٹری نسیم عباس کلاچی نے223ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔جوائنٹ سیکریٹری محمدطارق گڈولہ نے221 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔لائبریری سیکرٹری مہر فیصل شہزاد سپرانے 177 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔کامیاب ہونے والے دیوان سید عبدالرشید گروپ نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا، دیوان رشید گروپ زندہ آباد کے نعرے لگائےگل پاشی کی،پھولوں کی مالاپہنائیںاور مٹھایاں تقسیم کیں۔نو منتخب صدردیوان سید عبدالرشید بخاری نے اپنے جیتنے والے تمام ساتھیوں کے ہمراہ تمام وکلاء بار کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ میری جیت تمام معزز ممبران بارکی جیت ہے۔ بار کی فلاح و بہود کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔