Advertisements

میاں گزین عباسی کے کروڑوں روپے کے فنڈز سے شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ترجمان غلام محمد

gazain abbasi new
Advertisements

 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار  ) ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی ، کے فنڈز سے گٹڑہ احمد خان میں ٹف ٹائلز لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس مو قع پر ایم پی اے کے ترجمان غلا م محمد نے بتا یا کہ میاں گزین عباسی ، کے فنڈز سے پورے شہر  میں  کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ جن کے مکمل ہونے سے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہا کہ شاد مان کالونی ، سے سیال کالونی  تک نئی سیوریج لائن ڈالنے کا کا م بھی تیزی سے جاری ہے۔ جس کے بعد ٹف ٹائلز لگائی جائیں گے۔  

Development work is underway in the city