میرے انتخابی حلقہ میں 19 پختہ سڑکوں کی تعمیر کا آغاز ہو گیا : حسن عسکری شیخ
ٹبہ نزیر آباد تا بستی اسلم سندھو یونین کونسل راجڑہو کی تعمیر کا جائزہ لیا سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی وارننگ
چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل شروع ہو چکی ہے اور میرے انتخابی حلقہ میں تقریباً 19 پختہ سڑکوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹبہ نزیر آباد تا بستی اسلم سندھو یونین کونسل راجڑہو کی تعمیر کا جائزہ لیا اور ٹھیکدار سے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازاں سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ رواں ہفتے میں تقریباً 15 کروڑ روپے کی مالیت سے سولنگ ، ٹف ٹائل ، پلیوں اور نکاسی آب کے لئے نالوں کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا
انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہیں پھیلانے والے کے ترقیاتی کام نہیں ہوں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جن پختہ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ان میں پٹھان کالونی تا بستی امیر نائچ ، بستی کمہاراں تا بستی چوہدری خالد گجر ، شاہی روڈ تا بستی جام سعید لاڑ ، حاصل لاڑ ، احمد نائچ روڈ تا بستی جام حضور بخش لاڑ ، جام محمد علی لاڑ ، نیشنل ہائی وے تا بستی حافظان یوسی مہند ، تھانہ روڈ تا چوک ابوبکر صدیق تا چنی گوٹھ چکر اسی طرح ابو بکر صدیق چوک سے عید گاہ روڈ ، تھانہ چنی گوٹھ تا جناح کالونی چک نمبر 157 این پی ، موضع بیلداراں تا موضع فرید آباد ، بستی اعظم بھٹی روڈ موضع مڈ رشید ، ڈیرہ عارف عزیز شیخ تا کرم واہ روڈ ، موضع علی محمد والا روڈ یوسی کلاب شامل ہیں ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ نے بتایا کہ چک نمبر 160 این پی اور موضع خدابخش خان والا میں دو ایکڑ اراضی بھی قبرستان کے لئے مختص کرا دی گئی ہے ۔