Advertisements

حلقہ پی پی 248 میں 75 کروڑ روپے کی مالیت سے ترقیاتی کاموں کا آغاز,ٹھیکدار بھی اپنی اپنی فیلڈ میں پہنچ چکے: حسن عسکری شیخ

MPA Hassan Askari Sheikh
Advertisements

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیرون ملک کے دورے کے بعد میں ان سے ملاقات کر کے گرلز ڈگری کالج چنی گوٹھ کی منظوری حاصل کروں گا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ تقریباً 75 کروڑ روپے کی مالیت سے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے ، تمام منصوبہ جات کے ٹینڈر ہو چکے ہیں جبکہ ٹھیکدار بھی اپنی اپنی فیلڈ میں پہنچ چکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی سربراہی میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے پختہ سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل ، سولنگ ، نکاسی آب کے لئے نالیاں ، نہروں کے اوپر پلوں کی تعمیر سمیت چنی گوٹھ شہر اور ریلوے اسٹیشن کے علاقوں میں ڈرین بھی بنائے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے دوران جو عوام سے وعدے کئے تھے ان کو ہر صورت میں پورا کریں گے ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ جو علاقے عرصہ دراز سے محرومیوں کا شکار چلے آ رہے ہیں ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور یہاں پر ڈائیلسز یونٹ بھی لگائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ میں گرلز ڈگری کالج کی فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ٹیبل پر پڑی ہوئی ہے ، ان کے بیرون ملک کے دورے کے بعد میں ان سے ملاقات کر کے گرلز ڈگری کالج کی منظوری حاصل کروں گا ۔


Advertisements