وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت بہاول پور میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت ہائی وے ڈویژن بہاولپور کی 86 اسکیموں پر کام کیا جائے گا جن میں 183 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ۔سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت 30 سڑکوں کو ٹی ایس ٹی جبکہ 56 سڑکوں کو کارپیٹ کیا جائے گا تاکہ پائیدار اور ہموار ٹریفک کے نظام کو فروغ دیا جا سکے
پراجیکٹ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ترقی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق، اراکینِ صوبائی اسمبلی خالد محمود ججہ، حسن عسکری شیخ صاحبزادہ گزین عباسی ، سید عامر علی شاہ ، میاں شعیب اویسی سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فیصل شہزاد، ایکسئین ہائی وے بہاولپور فرخ ممتاز وڑائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نعمان مسعود خان بھی موجود تھے
ہ
بہاول پور:8/ نومبر:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت بہاول پور میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے ترقی و رکن صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی کی زیر صدارت اجلاس میں ”سڑکیں بحال پنجاب خوشحال“پروگرام کے تحت ضلع بہاولپور میں 5 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔
سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت ہائی وے ڈویژن بہاولپور کی 86 اسکیموں پر کام کیا جائے گا جن میں 183 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے”سڑکیں بحال پنجاب خوشحال“ پروگرام کا مقصد شہری و دیہی علاقوں میں بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور عوام کو جدید معیار کی شاہراہوں سے مستفید کرنا ہے۔سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت 30 سڑکوں کو ٹی ایس ٹی جبکہ 56 سڑکوں کو کارپیٹ کیا جائے گا تاکہ پائیدار اور ہموار ٹریفک کے نظام کو فروغ دیا جا سکے۔
پراجیکٹ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ترقی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق، اراکینِ صوبائی اسمبلی خالد محمود ججہ (PP-247)، حسن عسکری شیخ (PP-248)، صاحبزادہ گزین عباسی (PP-249)، سید عامر علی شاہ (PP-250)، میاں شعیب اویسی (PP-252) سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فیصل شہزاد، ایکسئین ہائی وے بہاولپور فرخ ممتاز وڑائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نعمان مسعود خان بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے تحت سڑکوں کی مجموعی لمبائی 183.29 کلومیٹر ہے جبکہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر 4 ارب 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ مزید برآں ٹف پورنگ اور ڈرینج کے اخراجات شامل کرکے کل لاگت 5 ارب 75 کروڑ 33 لاکھ روپے آئے گی۔محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے مطابق منصوبے مکمل ہونے کے بعد بہاولپور کے شہریوں اور دیہی آبادی کو بہتر سڑکیں محفوظ آمدورفت اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی جس سے نہ صرف عوامی فلاح میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقائی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

