Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ کی چار یونین کونسلوں میں تقریباً دو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل حسن عسکری شیخ

Development projects worth approximately Rs 2 billion completed in four union councils of Tehsil Ahmadpur Sharqia: Hassan Askari Sheikh
Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی معاونت سے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی عمائدین علاقہ سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 165 چوہدری طارق بشیر چیمہ کی معاونت سے تحصیل احمد پور شرقیہ کی چار یونین کونسلوں میں اب تک تقریباً دو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے یہ بات سابق چیئرمین و ناظم یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

Advertisements

حسن عسکری شیخ نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں میں دو سو سے زائد نئی بستیوں کو بجلی کی فراہمی، میٹل روڈز کی تعمیر، پرانی سڑکوں کی مرمت و بحالی، ٹف ٹائلز اور سولنگ کے متعدد منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہر عباسیہ کے ساتھ تقریباً گیارہ کلومیٹر طویل میٹل روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے، جبکہ گرلز ہائی سکول چنی گوٹھ روڈ پر ٹف ٹائلز اور نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔حسن عسکری شیخ کا کہنا تھا کہ ہر موضع میں جدید فلٹریشن پلانٹس بھی نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو صاف پینے کا پانی میسر آ سکے، جبکہ آئندہ مالی سال میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔اس موقع پر مقامی بزنس مین چوہدری عبدالغفار ارائیں، سردار طارق خان عباسی، مقامی زمیندار قاضی محمد عارف ، مختار خان بلوچ سمیت دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔