تحصیل احمد پور شرقیہ شہر میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے 8 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے صاحبزادہ محمد گزین عباسی

دو ارب روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جن پر بہت جلد کم شروع ہو جائے گا ملک اجمل تھیم کی سربراھی میں محمد سلیم خان نیازی اور لالہ ملک اسلم تھیم پر مشتمل وفد سے گفتگو
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں چئیر مین سروے کمیٹی سابق کونسلر ملک اجمل تھیم کی سربراھی میں محمد سلیم خان نیازی اور لالہ ملک اسلم تھیم نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی سے ملاقات کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے بتایا میری تحریک پر تحصیل احمد پور شرقیہ شہر میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے 8 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے دو ارب روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جن پر بہت جلد کم شروع ہو جائے گا
ہر سال ایشین ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے دو ارب روپے کے ترقیاتی کام شہر احمد پور شرقیہ میں میری تحریک پر ہوں گے شہر بھر کے لوگوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جلد خوشخبریاں عملی صورت میں ملنا شروع ھو جائیں گی سیوریج کے مسائل کے لئے تین نئے ڈسپوز ل ورکس اسٹیشن جدید مشینری کی تنصیب کے ساتھ بنیں گے بستی کھور ، بستی گڈولہ اور سیٹلائیٹ ٹاؤن میں آنے والے ترقیاتی فنڈز سے شھر کے ساتھ ساتھ دیھی علاقوں میں ٹف ٹائیل تنصیب ھو گی ساری سیٹلائیٹ ٹاؤن کی سیوریج لائن نئی بچھائی جائے گی سارے سیٹلائیٹ ٹاؤن کی سڑکیں کارپٹٹڈ ھوں گی شھر کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر نئی سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی جدھر سیوریج کا مسئلہ سنگین ھے ادھر خصوصی ترجیح دی جائے گی شھر کے تینوں داخلی راستوں پر انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب گیٹ تعمیر ھوں گے
ریلوے پھاٹک سے چکی موڑ ، ریلوے پھاٹک سے سڑک بالمقابل جامع مسجد مولانا منظور احمد فیضی بھشتی ریلوے پھاٹک سے بھاٹا چوک اور تھانہ سٹی کے ساتھ کچھری روڈ تک بستی کھور سے بہاول واہ نہر کے ساتھ ساتھ تبلیغی مرکز والی سڑک تک اور ارد گرد لاتعداد کچی اور نیم پختہ سڑکوں کو کارپٹٹڈ کیا جائے گا بلدیہ کو نئی اور جدید مشینری فراھم کی جائے گی لاتعداد فلٹریشن پلانٹ مختلف دیھی علاقوں میں نصب کئے جائیں گے مزید بتایا تحصیل بھر کے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی صحت اور اعلی جسمانی نشوونما کے لئے ایک عظیم الشان سٹیڈیم کی تعمیر جلد شروع کرانے کی نوید سناتے ھو بتایا یہ اسٹیڈیم جدید ترین سہولیات سے مزین ھو گا اور ھر کھیل کے لئے اس میں اعلی تعمیرات ھوں گی اور اسی مالی سال میں اس کی تعمیر شروع ھو جائے گی ان تمام ترقیاتی سکیموں کے سکیچ اور فائل پیپر ورک میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ میں تعینات سب انجینیئر ملک محمود اقبال نے مکمل کر کے مجھے دیا