Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں پی پی 248 میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh MPA & Mehar Muhammad Siddique
Advertisements

جون 2025 سے قبل پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی مہر محمد صدیق اور چوہدری پرویز رندھاوا ایڈوکیٹ کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ میں تقریباً 75 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے جو کہ جون 2025 سے قبل پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیخ فارمز چنی گوٹھ پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق اور چوہدری پرویز رندھاوا ایڈوکیٹ کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکدار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ غلہ منڈی چنی گوٹھ بھی ماہ جون تک فعال کر دی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ چک نمبر 160 این پی ، موضع خدابخش خان والا اور تلاں والی میں قبرستان کے لئے چار ایکڑ اراضی مختص کرا دی گئی ہے جن کی چار دیواری بھی چلد تعمیر کرا دی جائے گی ۔ ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چنی گوٹھ میں نکاسی آب کا مسئلہ مکمل طور پر حل کر دیا جائے گا اور آئندہ چند روز میں شہر اور ریلوے اسٹیشن کے علاقوں میں نالوں کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹف ٹائل اور سولنگ لگانے کا کام جاری ہے کوئی بستی یا محلہ ایسا نہیں رہے گا جہاں پر ٹف ٹائل اور سولنگ نہ لگائی جائے ، انہوں نے کہا کہ جن بستیوں میں بجلی نہیں تھی ان کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد بجلی کی تنصیب کا کام شروع ہو جائے گا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرکے دم لیں گے ۔

Advertisements