جامعہ اسلامیہ بہاولپور کی ترقی و توسیع پہلے بھی میری اولین ترجیح تھی اب بھی رہے گی، بلیغ الرحمٰن
جامعہ اسلامیہ بہاولپورمیرے اپنے شہر کی یونیورسٹی ہے جس کی ترقی و توسیع پہلے بھی میری اولین ترجیح تھی اور اب بھی رہے گی گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الر حمٰن
گورنر پنجاب وچانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میاں محمد بلیغ الر حمٰن نے کہا ہے کہ چانسلر کی حیثیت سے صوبے کی تمام جامعات کے امور گورنر کی ذمہ داری ہیں۔ جامعہ اسلامیہ بہاولپورمیرے اپنے شہر کی یونیورسٹی ہے جس کی ترقی و توسیع پہلے بھی میری اولین ترجیح تھی اور اب بھی رہے گی۔ایک خصوصی انٹر ویو میں پروگرام کے میزبان ر اؤ شاہد محمودخان کی جانب سے پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تین سالہ دور میں یونیورسٹی میں ہونے والی غیر معمولی ترقی سے متعلق سوال کے جواب میں گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الر حمٰن نے کہا کہ بطور وفاقی زیر تعلیم اُنہوں نے ہائر ایجوکیشن کے توسط سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے میگا پروجیکٹس منظور کروائے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیمپس کے لیے 86کروڑ روپے،رحیم یار خان کیمپس کے لیے 76کروڑ روپے اوربہاولنگر کیمپس کے لیے 54کروڑ روپے منظور کروائے،اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔جنوبی پنجاب میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان جیسی جدید یونیورسٹی قائم کی گئی۔ بہاولپور میں چولستان ویٹرنری یونیورسٹی اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی قائم ہوئی۔ اسی طرح حاصل پور، چشتیاں اور رحیم یار خان میں دانش سکول قائم کیے گئے۔ قومی نصاب کی تشکیل کا اعزاز بھی اُنہیں ملا جس میں دینی تعلیمات اور کردار سازی پر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر نوجوانوں کے لیے اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ دین اسلام میں حُسن اخلاق پسندیدہ عمل ہے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار ہمارے نوجوانوں کا شیوا ہونا چاہیے۔